کوہاٹ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم اے ‘ ایم ایس سی پریویس اور فائنل امتحانات 12 اگست سے شروع ہوں گے

بدھ 22 جولائی 2015 15:00

کوہاٹ۔22جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء )کنٹرولر امتحانات کوھاٹ یونیورسٹی کی جانب سے پریس ریلیز میں تمام طلباء سے کہاگیا ہے کہ کوھاٹ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم اے ‘ ایم ایس سی پریویس اور فائنل امتحانات 12 اگست 2015 سے شروع ہوں گے پرائیویٹ امیدوار کو رول نمبر سپلیس 5 جولائی 2015 کو ان کے پوسٹل ایڈریس پر بھجوادیئے گئے ہیں اگر کسی امیدوار کو 9 اگست تک رول نمبر سپلیس موصول نہ ہوئی تو وہ شعبہ امتحانات کسٹ سے ڈوپلیکٹ رول نمبر سیپلس کے حصول کے لئے رابطہ کریں بصورت دیگر کوھاٹ یونیورسٹی کی تاخیرکی ذمہ دار نہ ہوگی اس سلسلے میں کالجز کے پرنسپل صاحبان سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اپنے کالجز کے ریگولر / لیٹ کالجز امیدواروں کے رول نمبرسپلیس حاصل کرنے کے لئے کالج کلرکس بھجوائیں کنٹرولر امتحانات نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کا ممنوع اور قابل اعتراض مواد امتحانی ہال میں ساتھ نہ لائیں۔