اوپن یونیورسٹی نے دفتری امور میں بہتری کے لئے "ڈاک مینجمنٹ سسٹم " متعارف کرادیا

بدھ 22 جولائی 2015 15:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنے دفتری امورمیں بہتری پیدا کرنے کے لئے "اے آئی او یو ڈاک مینجمنٹ" نظام شروع کردیا ہے ۔ گڈ گورننس کے تصور کو فروغ دینے کے لئے اس نئے نظام کو کمپیوٹر سافٹ وئیر کے ذریعے آپریٹ کیا جائے گا" ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ"اے آئی او یو ڈاک مینجمنٹ"نظام فائلوں کی نقل و حرکت یعنی کہ فائل کب ارسال کی گئی ہے ‘ کب موصول ہوئی ہے ‘ کتنے دن ہوگئے ہیں ‘ اس کا جواب دیا گیا ہے یا زیر التواء ہے‘ زیر التواء ہے تو کیوں ہے وغیرہ جیسی جانچ پڑتال کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس نئے نظام سے دفتری امور میں جان بوجھ کر تاخیر کرنے کے امکانات کا خاتمہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

'اے آئی او یو ڈاک مینجمنٹ" ایک ویب ۔بیسڈ نظام ہے جسے یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تیار کیا ہے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ نئے اقدامات کا بنیادی مقصد یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں بہتری لانا ہے تاکہ ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے تیرہ (13)لاکھ سے زیادہ طلبہ و طالبات کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں" پروفیشنل ڈیولپمنٹ" پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ کارکنوں کے علم اور پیشہ ورانہ میں اضافے کے لئے باقاعدگی سے سیمینارز اور ورکشاپس منعقد کی جارہی ہیں۔