ملک بھر میں آنے والے سیلاب نے گلگت بلتستان کے 5اضلاع ‘جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ تباہی پھیلا دی
بدھ 22 جولائی 2015 15:54
لیہ/ سکردو/ سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) ملک بھر میں جاری بارشوں اور سیلاب کے باعث گلگت بلتستان کے پانچ اضلاع سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں زبردست تباہی ہوئی ہے۔ تندوتیز اوربے رحم موجیں سینکڑوں گھروں، سڑکوں اور رابطہ پلوں کو بہا کر لے گئی ہیں۔گلگت بلتستان میں مکئی اور چارے کی فصلیں مکمل برباد ہو گئی ہیں۔ اسی طرح خوبانی، چیری اور بادام کے باغات اجڑ گئے ہیں۔
طوفانی لہروں نے سب کچھ ملیا میٹ کر کے رکھ دیا ہے۔ گلگت سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے رابطہ پل بہہ جانے کے بعدبیسیوں دیہاتوں کا زمینی رابطہ کٹ گیا ہے۔ سینکڑوں ایکڑ رقبے پر خوبانی اور سیب کے باغات تباہ ہوگئے ہیں۔ وادی شگر کے گاوٴں وزیرپور میں گلیشیئر سے بنی جھیل ٹوٹنے سے پانی آبادی میں داخل ہوگیا۔(جاری ہے)
گلگت سکردو روڈ بھی سیلابی ریلے کی زد میں آگئی۔
چترال میں دروش ، گرم چشمہ ، کوراغ ، بونی اور مستوج میں گرے ہوئے گھر عمارتیں ، تباہی اور بربادی کی داستان سنا رہی ہیں ، دیامر ، ہنزہ نگر میں بھی سڑکیں شدید متاثر ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جوان متاثرین کی امداد کے لیے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکار بھی موٹر بوٹس کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ لیہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دریائے سندھ نے مزید سیکڑوں آبادیوں کو لپیٹ میں لے لیاہے۔چشمہ سے سکھر تک دریائے سندھ کے قریبی سیکڑوں دیہات زیر آب اور ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں دریا برد ہو چکی ہیں۔ لیہ کے ڈیڑھ سو سکولوں میں ہر طرف سیلابی پانی نظر آ رہا ہے۔ ضلع مظفر گڑھ میں علی پور اور کوٹ ادو کے مزید ستر دیہات میں پانی داخل ہو چکا ہے جبکہ مزید ہزاروں ایکٹر پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو چکی ہیں ، متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ کندیاں میں دریائے سندھ میں طغیانی سے علووالی کے قریب زیر تعمیر بند ٹھاٹھیں مارتے ہوئے پانی میں بہہ گیا۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.