جعفرآباد میں سکالر شپ کی تقسیم میں میرٹ کی دھجیاں اڑادی گئی

بدھ 22 جولائی 2015 16:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء)جعفرآباد میں سکالر شپ کی تقسیم میں میرٹ کی دھجیاں اڑادی گئی جن طلباء کو نظرانداز کیا گیا جس کا محکمہ تعلیم از خود نوٹس لے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر سجاد حسین رند اور صوبائی آرگنائزر حاجی محمد اسحاق جمالی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سکالر شپ اپنے من پسند لوگوں اور وڈیروں میں تقسیم کررہے ہیں یہ عمل مستحق اور غریب طلباء کا مزاک اڑانے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ضلع جعفرآباد کی عوام سے قوم پرست کے نام پہ ووٹ لے کر عوام سے کئے گئے وعدے بھول گئے ہیں جن میں گوٹھ غلام محمد جمالی سے تعلق رکھنے والے طلباء کو نظر انداز کیا گیا ایم پی اے نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ سکالر شپ کی جانچ پڑتال کرکے کمیٹی تشکیل دی جائے جن طلباء کو نظر انداز کیا گیا انکی میرٹ کو دیکھتے ہوئے محکمہ تعلیم ان مستحق طلباء کو انصاف فراہم کرے۔