خضدار یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم نے اپنی صلاحیتیں صرف کررکھی ہیں،پرو وائس چانسلر

بدھ 22 جولائی 2015 16:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء )بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے(Pro Vice Chancellor) پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ظہوراحمد بلوچ نے کہاہے کہ خضدار یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم نے اپنی صلاحیتیں اور وقت صرف کررکھی ہیں ۔ہماری محنت اور کوششوں کا مقصد خضدارجامعہ کو اعلیٰ مقام تک پہنچا کر اپنی ذمہ داریوں کا حق ادا کرنا ہے ۔

اور اپنے ان مقاصدمیں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمیں کافی کامیابی حاصل بھی ہوچکی ہے ۔گزشتہ سال (CDWP)کی میٹنگ میں نہ صرف بلوچستان یونیورسٹی کو بنیادی آلات و ضروریات کی فراہمی کے لئے متعلقہ بورڈ کو آمادہ کیا گیا بلکہ یونیورسٹی گرانٹ میں بھی ہماری کوششوں سے اضافہ کیا گیا ۔اس سے قبل یونیورسٹی وہ مطلوبہ آلات تھے اور نہ ہی اس کی رقم میں اضافہ کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

اور نہ ہی اس کے بعد یونیورسٹی میں ایسا کوئی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پرووائس چانسلر بی یو ای ٹی ڈاکٹر ظہوراحمد بلوچ نے کہاکہ جب ہم نے یونیورسٹی کواعلیٰ معیاری جامعہ بنانے کی ذمہ داری لی تو اس وقت یونیورسٹی میں بہت سارے ڈیپارٹمنٹس تھے جو گزشتہ ایک دھائی سے زیادہ عرصے سے نان فنکشنل تھے ۔جن کے لئے آلات خریدے اور ان ڈیپارٹمنٹس میں مہیا کئے جو آج فعال ہیں اور کام کررہے ہیں ۔

خضدار جامعہ کی ترقی کے لئے مختصر دورانیہ میں کام کرتے ہوئے پندرہ سال کا م چند مہینوں میں مکمل کردیا ۔اس مختر وقت میں یونیورسٹی میں تعمیر و ترقی اور اعلیٰ معیار کا ایسانمونہ پیش کیا کہ جس کا آج ہرایک معترف ہے اور یہ کارکردگی مدتوں یاد رکھا جائیگا ۔ ہمارا مقصد نام کمانا نہیں بلکہ یونیورسٹی کی خدمت اور اسے معیاری کامیاب اور فعال جامعہ بنانا تھا جس میں ہم کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں ۔

(CDWP)میٹنگ میں یونیورسٹی کے بیشتر بنیادی اور دیرینہ مسائل کو اجا گر کیا اور اسے منظور کروانے میں بھی ہم نے کامیابی حاصل کی ۔ جوآج بھی تاریخ کا حصہ اور ریکارڈ پر ہے۔ ہماری کوششوں اور جدوجہد کے باعث خضدار یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹس فعال ہوگئے ہیں یہ سب ہماری محنت اور کوششوں کی ثمرات ہیں کہ یونیورسٹی صحیح معنوں میں فنکشنل ہے۔