میٹرک اورنہم کا حالیہ رزلٹ متاثرکن نہیں ، سید عبدالوحید شاہ

اساتذہ ، اسکول انتظامیہ وایجوکیشن کے ضلعی آفیسران اپنی محنت اورتعلیمی انتظامات اور پڑھانے کے طرز عمل میں مذید بہتری لائیں، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 23 جولائی 2015 18:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء )ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ نے کہاکہ میٹرک اورنہم کا حالیہ رزلٹ متاثرکن نہیں بلکہ مایوس کن ہے ۔ اساتذہ اور اسکول انتظامیہ وایجوکیشن کے ضلعی آفیسران اپنی محنت اورتعلیمی انتظامات اور پڑھانے کے طرز عمل کو تبدیلی اور مذید بہتری لانے کی کوشش کریں ۔نہم اور دہم کا جوحالیہ رزلٹ آیا ہے وہ کسی بھی المیہ سے کم نہیں ہے اس حوالے سے تعلیمی آفیسران اور اساتذہ کو سوچنا اور اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنا ہوگا۔

یہ بات انہوں نے ایجوکیشن آفیسران اور ہیڈ ماسٹرز کی منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار محمد ذکریا شاہوانی ، ڈی او فیمیل بی بی غلام فاطمہ ، عطاء محمد قمبرانی ،اساتذہ کرام بی بی شائستہ ، بی بی شبانہ ،احمد علی ، رحمت اﷲ ودیگر بھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اجلاس میں شریک تمام اسکولز کے ہیڈ ماسٹرز نے ڈپٹی کمشنر خضدا رکو اپنے تعلیمی ادارے کے رزلٹ سے متعلق آگاہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ نے کہاکہ حالیہ رزلٹ نے تمام اہل علم طبقات کو مایوس کردیا ہے ۔ محکمہ ایجوکیشن سے وابستہ منتظمین اور اساتذہ کو تعلیم فراہم کرنے کے لئے اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کرتے ہوئے محنت لگن اور فرشناسی کی پیروی کرتے ہوئے معیارتعلیم کو بہتربناناہوگا۔ تاکہ ہمار ا نسل نو علم کے حوالے سے باصلاحیت ہوں اور آنے والے امتحانات میں متاثرکن رزلٹ دیں ۔ جن تعلیمی اداروں میں کوتاہی اور کمی پائی گئی ہے انہیں ان کے تعلیمی اداروں میں معیار بہتربنانے میں ایک اور موقع دیا جارہاہے اگر تعلیمی معیار میں فرق نہیں آیاتو ان کے خلاف مروجہ قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔