پہلے ہی کہہ دیا تھا جوڈیشل کمیشن الیکشن کو صاف قرار دے کر کلین چٹ دے گا‘ڈاکٹر طاہر القادری

وزیر اعظم نے مطلب کی رپورٹ شائع کرنے میں ذراتاخیر نہیں کی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن رپورٹ کب شائع ہو گی؟ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر ردعمل

جمعرات 23 جولائی 2015 22:31

پہلے ہی کہہ دیا تھا جوڈیشل کمیشن الیکشن کو صاف قرار دے کر کلین چٹ دے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دھاندلی پر قائم جوڈیشل کمیشن نے وہی رپورٹ دی جس کا اظہار میں نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے موقع پر کیا تھا ۔

(جاری ہے)

پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ جوڈیشل کمیشن الیکشن کو صاف شفاف قرار دے کر کلین چٹ دے گا اوروہی ہوا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے اپنے مطلب کی رپورٹ شائع کرنے کا حکم دینے میں چند گھنٹوں کی بھی تاخیر نہیں کی جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم کمیشن کی رپورٹ کو 8ماہ گزر جانے کے بعد بھی شائع نہیں کیا جا رہا،یہ دو غلا اور دوہرا پن ہے جو قوم کے سامنے آ گیا ۔

متعلقہ عنوان :