بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اوورسیز کمیشن میں 1300 سے زائد شکایات درج کروائی گئیں‘ترجمان محکمہ اوورسیز پاکستان کمیشن
اوورسیز کمیشن پنجاب میں 36 افسران وعملہ اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے،فیصد 58 شکایات کو حل کر کے شکایات کنندگان کو آگاہ کردیا گیا
جمعہ 24 جولائی 2015 22:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء ) ترجمان محکمہ اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی جو ذرمبادلہ پاکستان بھجتے ہیں وہ ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اوراوورسیزکے مسائل کے حل کے لیے اوورسیز کمیشن پنجاب 24 گھنٹے ہفتے کے 7 دن فرائض سرانجام دے رہا ہے اور پنجاب بھر کے دورافتادہ اضلاع میں بھی جن اوورسیز پاکستانیوں کو کسی بھی قسم کی قانونی وانتظامی معاونت درکار ہوتی ہے کمیشن ان کو ہر ممکن مددفراہم کرتا ہے تا کہ وہ پاکستان میں درپیش مسائل آذاد ہو کر بیرون ممالک میں اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اوورسیز کمیشن میں 1300 سے زائد شکایات درج کروائی گئیں اور% 58 شکایات کو دئیے گئے وقت میں حل کر کے شکایات کنندگان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ اوورسیز کمیشن پنجاب میں 36 افسران وعملہ کام کرر ہا ہے جبکہ چند افسران واہلکاران پنجاب کے مختلف سرکاری محکموں سے مستعارلے کر کمیشن کو فعال گیا ہے مگر کمیشن کا دائرہ کار دنیا کے مختلف ممالک تک وسیع ہونے کی وجہ سے اوورسیز کمیشن کو افسران و اہلکاران کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
لہٰذا حکومت پنجاب نے کمیشن کے لیے افسران واہلکاران کی بھرتی کے لیے سمری منظور کی ہے جس کے تحت بھرتی کیے جانے والے افسران وعملہ کی تنخواہیں مارکیٹ کے ریٹ سے کافی حد تک کم رکھی گئی ہیں اور ان کی بھرتی حکومت پنجاب کے وضع کردہ قوائدوضوابط کے تحت مکمل میرٹ پر کیا جائے گا اور ان افسران وعملہ کو مکمل تربیت دے کر کمیشن کو مستقل بنیادوں پر چلایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ کمیشن کی کا رکردگی کو بہتر بنانے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو دئیے گئے ٹائم فریم میں حل کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے اوورسیز کمیشن کے ایمپلائز کے لیے خصوصی مراعاتی پیکیج منظور کیا ہے تا کہ وہ یکسونی کے ساتھ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے سکیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ ادارہ چونکہ نیا قائم ہواہے اس کے تعارف کے لیے حکومت پنجاب نے جن ممالک میں اوورسیز پاکستانی تعداد میں زیادہ ہیں وہاں روڈ شوز او ر سمینار منعقد کروانے کی منظوری دی ہے اور ضمن ہیں اوورسیز کمیشن کے وفد نے پنجاب بورڈ آف انوسمنٹ اینڈ ٹریڈ کے ممبران کے ہمراہ مئی میں مڈل ایسٹ کادورہ کیا جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے اور دورے کے بعد مڈل السٹ میں مقیم پاکستانیوں کے اوورسیز کمیشن سے رابطے میں اضافہ ہوا ہے اور اب اوورسیز کمیشن پنجاب کے وفد کا دورہ لندن بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تا کہ لندن میں بڑی تعداد میں مقیم پاکستانیوں کو اوورسیز کمیشن کے بارے میں آگاہی دی جا سکے اور انھیں پنجاب میں محفوظ سرمایہ کاری کرنے کے لیے مکمل رہنمائی فراہم کی جاسکے۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.