گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے ہر حال میں مکل کیے جائیں گے’ آرمی چیف جنرل راحیل شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 جولائی 2015 16:06

گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے ہر حال میں مکل کیے جائیں ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تاہ ترین اخبار. 25 جولائی 2015 ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پنجگور کا دورہ کیا. آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اقتصادی راہدری منصونے کے تحت ایف ڈبلیو او کی جانب سے تعمیر کی گئی سڑکوں کا جائزہ لیا. آئی ایس پی آر کے مطابق ایف ڈبلیو او کی تعمیر کردہ سڑکیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہیں. 870 کلومیٹر میں سے 502 کلو میٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جا چکی ہیں.

(جاری ہے)

آرمی چیف نے بلوچستان کی عوم کو خراج تحسین بھی پیش کیا.دوسری جانب آمری چیف کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ سے متعلق دشمنوں کے عزائم سے بخوبی واقف ہیں. گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے ہر حال میں مکل کیے جائیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ خوبصورت خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پاک فوج کے مسلحہ دستے تیار ہیں. آر می چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے. دہشت گردوں کے خلاف پولیس اور ایف سی کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں.