لاہور : دہشت گردی نے عالم اسلام کا بہت زیادہ نقصان کیا ہے۔ میں نے انسداد دہشت گردی کو سائنس بنانے کے لئے 25 کتابیں تصنیف کیں جن کی رونمائی اسلام آباد میں ہو گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 جولائی 2015 17:29
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جولائی 2015 ء) : پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ دہشتگردی پوری دنیا اور پورے عالم اسلام کا فتنہ ہے، دہشت گردی نے عالم اسلام کو بہت نقصان پہنچایا، انہوں نے کہا کہ میں ۵ سال میں انسداد دہشت گردی کو سائنس بنانے کے لئے پچیس کتابیں تصنیف کیں، کنٹینر کے عرصہ میں بھی وقت نکال کر میں یہ نصاب لکھتا رہا، ان کتابوں کی رونمائی اسلام آباد میں ہو گی، طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے شکار خاندانوں کی ایک فہرست بنائی جائے اور ٹارگٹ کلنگ کے شکار ہر گھر میں ایک فرد کو ملازمت دی جائے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی عوام دشمن پالسیوں کی مذمت کرتے ہیں۔
عوامی مسائل کا حل حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں۔(جاری ہے)
وفاقی اور پنجاب حکومت کی ترجیحات محض لوٹ مار ہے۔سیلاب سے نمٹنے کے لیے بجٹ ریلیز ہوا مگر کس کی جیب میں گیا ؟؟ پنجاب نے سیلاب کی روک تھام کے نام پر اربوں روپے کھائے۔ لیکن سیلاب سے نمٹنے کے لیے کوئی منصوبی بندی نہیں کی گئی۔سال ختم ہوا اور پھر سے سیلاب آ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران جے آئی ٹی، کمیشن اور کمیٹیاں مطلب کی بناتے ہیں۔
اور اگر رپورٹ ان کے خلاف آ جائے تو رپورٹ حاصل نہیں کرنے دیتے۔ ہم آخری دم تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کا تاقب کریں گے۔ یہ ظلم اور انصاف کی جنگ ہے جو انصاف ہی جیتے گا۔ پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے اور ملک بھر سے امیدوار کھڑے کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.