سیلاب سے ملک بھر میں 64 افراد جاں بحق ، 2 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو ئے ،این ڈی ایم اے
پیر 27 جولائی 2015 14:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) این ڈی ایم اے نے کہاہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی خیبر پختونخوا میں آئی ، مالی نقصان کے ساتھ سیلاب 32 جانیں بھی لے گیا ، چترال سمیت جنوبی پنجاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔سیلاب سے ملک بھر میں اموات کی تعداد 64 ہوگئی ، آزاد کشمیر میں 13، بلوچستان میں 7 افراد جان سے گئے۔
(جاری ہے)
1648 گھر اور 451 دیہات شدید متاثر جبکہ 2 لاکھ 58 ہزار سے ذائد افراد بے گھر اور ایک لاکھ 23 ہزار کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
2 لاکھ 33 ہزار ایکڑ سے زائد فصلیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں ۔ امدادی سرگرمیوں کے حوالہ سے ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ 23 ہزار 757 ٹینٹ ، 20 ہزار 486 ٹن اشیاء خوردونوش، 121 ٹن منرل واٹر کی بوتلیں بھجوائی جا چکیں ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے رواں ہفتہ میں شدید بارشوں کے باعث صوبوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.