میٹرک کے نتائج ،آزادکشمیر کے زنانہ تعلیمی ادارہ جات نے میدان مارلیا

پیر 27 جولائی 2015 14:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء)میٹرک کے نتائج ،آزادکشمیر کے زنانہ تعلیمی ادارہ جات نے میدان مارلیا ،80فیصد سے زائد ادارہ جات کے نتائج سو فیصد رہے،ضلع میرپور نتائج میں سر فہرست رہا ،تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتما م میٹرک کے نتائج میں آزادکشمیر کے زنانہ تعلیمی ادارہ جات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،ریاست کے زنانہ تعلیمی اداروں کی اکثریت کے نتائج سو فیصد رہے جبکہ بیشتر اداروں کے نتائج ساٹھ فیصد سے زیادہ رہے ،زنانہ و مردانہ شعبوں کی علیحدگی کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوئے ،حالیہ نتائج میں زنانہ تعلیمی اداروں کی شاندار کارکردگی کے باعث عوام کا سرکاری تعلیمی اداروں پر اعتمادبڑھنے لگا،دریں اثناء عوامی حلقوں نے آزادکشمیر کے وزیر تعلیم میاں عبدالوحید ،سیکرٹری تعلیم راجہ عباس خان ،ناظم اعلیٰ سعیدہ گیلانی سمیت تمام انتظامی آفیسران اور معلمات کو بہترین نتائج پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ،یاد رہے اس سے قبل ایلمنٹری بورڈ کے نتائج میں بھی زنانہ تعلیمی ادارہ جات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ،نتائج کی تفصیلات آئند دو روز میں سامنے آنے کا امکان ہے ۔