چار سال کی عمر میں لاپتہ ہونے والا 22 سال بعد اہلخانہ سے مل گیا
عمر جمشید منگل 28 جولائی 2015 13:42
تمرگارا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء ) چار سال کی عمر میں گمشدہ ہونے والا 22 سال بعد اپنے اہلخانہ سے مل گیا۔سارہ ڈھیرائی گاوٴں کے رہائی خان زرین اپنے بیٹے سے مل کر بہت زیادہ خوش تھے جو کہ ان کا اکلوتا بیٹا ہے۔گاوٴں والوں کے مطابق لعل زادہ کی والدہ اپنے بچے سمیت گھر سے چلی گئی تھیں جب وہ صرف چار سال کے تھے۔
(جاری ہے)
زرین، جن کی نو بیٹیاں بھی ہیں، نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں بعد میں پتہ چلا کے ان کے بیٹے کی والدہ انتقال کرگئی ہیں جبکہ ان کے بیٹے کو کچھ نامعلوم انسانی اسمگلروں نے کوئٹہ میں افغان چرواہوں کو فروخت کردیا ہے۔
ثمر باغ پولیس نے 22 سال قبل بچے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ خان ذرین کے مطابق ایک جرگے نے کوئٹہ میں چرواہوں کو جاکر نو جوان کو رہا کرنے پر قائل کیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ چرواہوں نے 22 سال قبل کچھ افراد سے بچے کو خریدنے کا اعتراف کیا تھا۔ مقامی افراد کے مطابق اہلخانہ نے نوجوان کی واپسی پر پڑوسیوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔مزید اہم خبریں
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.