سرکاری سکولوں میں سہولیات اور اضافی کمروں کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری

منگل 28 جولائی 2015 15:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) حکومت پنجاب کی طرف سے محکمہ تعلیم اور تمام سکولوں کے سینئر ہیڈ ماسٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے سکولوں میں متعلقہ ترقیاتی کام کروانے اور سکولوں میں باتھ رومز،پینے کے پانی،فرنیچر،چار دیواری سمیت دیگر سہولیات کے بارے میں رپورٹ فوری طور پر روانہ کریں اور ان منصوبہ جات کو موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے سے قبل مکمل کیا جائے تاکہ جس وقت بچے تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد سکولوں میں آئیں تو انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی مختلف ڈویژنز کے اضلاع کو اضافی کمروں کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔