نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کی ٹریننگ کا آغاز ہوگیا۔ای ڈی ایجوکیشن

منگل 28 جولائی 2015 16:57

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ 28 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) نئے بھرتی ہونے والے مرد و خواتین ایجوکیٹرز کی ٹریننگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ای ڈی ایجوکیشن راؤ عتیق احمد نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نئی بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کی ٹریننگ کے لئے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں چھ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں 831ایجوکیٹرز کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔ ایجوکیٹرز کی ٹریننگ کا سلسلہ 23اگست تک جاری رہے گا ۔