کوہاٹ میں یوم شہدائے پولیس کی تقاریب کا آغاز
بدھ 29 جولائی 2015 12:30
کوہاٹ۔29جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) کوہاٹ میں 4اگست کو یوم شہدائے پولیس کے طور پر منانے کیلئے تقاریب کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
اس سلسلے میں ڈی پی او کوہاٹ محمد صہیب اشر ف کی زیر نگرانی ضلع کے مختلف مقامات پر شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کیمپس لگاکر شہداء کی تصاویر کی رونمائی کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تاجروں ،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور سیاسی راہنماؤں نے مہمانوں کے کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے اسکے علاوہ مختلف تھانوں اور چوکیوں میں دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
شہداء کے ورثاء سے اظہار یکجہتی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریری مقابلوں کاانعقاداورخون کے عطیات اکھٹے کرنے کیلئے کیمپ لگانے کے پروگرام شہدائے پولیس کی تقاریب کا حصہ ہیں۔پولیس ہیڈ کوارٹر میں شہداء کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اورپولیس حکام کی طرف سے شہداء کے قبروں پر پھول چڑھائے جائینگے اور یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس لائن کوہاٹ میں ایک بڑے تقریب کا انعقاد کیا جائیگا اور مختلف تقاریب کایہ سلسلہ 4اگست تک جاری رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.