قومی اسمبلی ، بلدیاتی نظام کے قیام کا بل ”مقامی حکومت علاقہ دارالحکومت بل 2015“ اتفاق رائے سے منظور
بدھ 29 جولائی 2015 15:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) قومی اسمبلی نے اسلام آابد میں بلدیاتی نظام کے قیام کا بل ”مقامی حکومت علاقہ دارالحکومت بل 2015“ اتفاق رائے سے منظور کرلیا، بل کے تحت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے اور بلدیاتی اداروں کی مالیاتی اور انتظامی نگرانی کیلئے لوکل گورنمنٹ کمیشن قائم ہو گا جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی بھی نمائندگی ہو گی، ایوان میں پی ٹی آئی، پی پی پی اور ایم کیو ایم نے بل مزید غور و خوص کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے پر اصرار کیا تاہم وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی بروقت ایوان میں آمد اور مضبوط دلائل نے اپوزیشن کو بل کی مخالفت ترک کرنے پر آمادہ کرلیا۔
قبل ازیں بدھ کو وزیرمملکت داخلہ بلیغ الرحمن نے مقامی حکومت علاقہ دار الحکومت بل2015ء ایوان میں منظوری کیلئے پیش کیا تاہم پی ٹی آئی کے شاہ محمود، اسد عمر، شفقت محمود، پی پی پی کے عمران ظفر لغاری، ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی، آصف حسنین و دیگر اپوزیشن ارکان نے دلائل دیئے کہ بل عجلت میں منظور کرنے کی بجائے قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے تا کہ اسے مزید بہتر بنایا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.