سٹی اینڈ گلڈز 15ہزار ٹیوٹاگرایجویٹس کو سٹرٹیفکیٹس فراہم کریگی، مفاہمتی یاداشت پر گزشتہ ماہ دستخط ہوچکے ہیں ‘ ٹیوٹا اورسٹی ایند گلڈز کے مشترکہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے آسان مواقع ملیں گے‘

ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے چیئرمین عرفان قیصر شیخ کا اجلاس سے خطاب

بدھ 29 جولائی 2015 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے چیئرمین عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ ٹیوٹا مشرق وسطیٰ میں ہنر مند نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ،یہ اقدام وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق کیا جا رہا ہے،سٹی اینڈ گلڈز 15ہزار ٹیوٹاگرایجویٹس کو سٹرٹیفکیٹس فراہم کرے گی، اس سلسلے میں حکومت پنجاب اور سٹی اینڈ گلڈز کے مابین مفاہمتی یاداشت پر گزشتہ ماہ دستخط ہوچکے ہیں ۔

وہ بدھ کو ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں چیف آپریٹنگ افسر جواد احمد قریشی، جنرل منیجرز حامد غنی انجم ،عبد القیوم، انجینئر اظہر اقبال شاد، اختر عباس بھروانہ اور دیگرٹیوٹا افسران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

عرفان قیصر شیخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیوٹا کے کورسز کوسٹی اینڈگلڈز تسلیم کرے گی ۔ اس طرح ٹیوٹا اور سٹی اینڈ گلڈز کے تعاو ن سے زیر تربیت طلباء امتحان پاس کر نے کے بعد سٹی اینڈ گلڈز کا سرٹیفکیٹ حاصل کرینگے کیونکہ سٹی اینڈ گلڈز اپنے بین الاقوامی تعلیمی معیار کے باعث دنیا بھر میں اور خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہے ۔

یہ کاوش ٹیوٹا کے فارغ التحصیل طلباء کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی کیونکہ سٹی اینڈ گلڈز کے سرٹیفکیٹ کو مقامی اور غیر ملکی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے ۔چیئرپرسن ٹیوٹانے کہا کہ سٹی اینڈ گلڈز اورٹیوٹا کا باہمی تعاون 0 2لاکھ نوجوانوں کو تربیت کو دینے کے ہدف کے حصول کیلئے فائدہ مند ہے جو کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مینڈیٹ ہے ۔اس معاہدے کا نفاذ پنجاب بھر میں تربیتی نظام کی ترقی اور ہنر مندوں کے فنی معیار میں بہتری لائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور دوسرے ممالک میں ہنرمندوں کی بہت زیادہ ضرورت ہے ۔ٹیوٹا اورسٹی ایند گلڈز کے مشترکہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے آسان مواقع ملیں گے۔