ویٹرنری یونیورسٹی ، خیبر پختونخواہ اور بلو چستان کے ویٹر نری آ فیسرز کی تر بیتی ورکشاپ اختتام پذیر

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 29 جولائی 2015 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روز ایگریکلچر سیکٹر لنکیجزپروگرام کے تعاون سے خیبر پختو ن خواہ اور بلو چستا ن کے ویٹرنری آفیسر زکے لئے دو رو زہ ایکسٹینشن ورکرز کے تیسر ے گرو پ کی تر بیتی ورکشا پ کی اختتا می تقر یب کا ا نعقا د ہوا۔

(جاری ہے)

جس کی صدا ر ت وائس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی اور کے شرکامیں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیئے ۔

اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے ڈاکٹر پا شا نے کہاکہ اس قسم کے تر بیتی ورکشاپ پروفیشنلز کے کام میں مز ید بہتر ی لا نے نیز ڈیری سیکٹر کی ترقی کے لئے انتہائی مو ثر ہے ۔ مز ید کہا کہ ویٹر نر ی یو نیور سٹی نے ہمیشہ ہی چھو ٹے کسانوں کے فا ئد ے اور خو ش حا لی کے لیئے دودھ کی ما رکیٹنگ کی حکمت عملی کو بہتر بنا نے پر زور دیا ہے ۔