متاثرین سیلاب کاہر طرح سے مکمل خیال رکھا جائے ،متاثرین کو بروقت تین وقت کا کھانا مہیا کیا جائے ،شہبازشریف
متاثرین کو کھانے کی فراہمی میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کروں گا،کسی بھی جگہ سے شکایت آئی تو سخت کارروائی ہوگی دریاؤں کے اردگرد آباد لوگوں کا محفوظ انخلاء پہلی ترجیح ہونا چاہیے،متعلقہ وفاقی اورصوبائی ادارے صورتحال کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ کریں جہاں سیلاب کا خطرہ ہے ان علاقوں میں پیشگی وارننگ کے نظام کو موثر انداز سے استعمال کیا جائے،متاثرین کی مدد کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضرہیں،:وزیراعلیٰ کا ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب/متاثرہ اضلاع کیلئے فی الفور اضافی فنڈز مہیا کرنے کی ہدایت
بدھ 29 جولائی 2015 20:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑیں گے اوران کی مدد وبحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے ،وزیراعلیٰ نے متاثرہ اضلاع کیلئے فی الفور اضافی فنڈز مہیا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ۔
کابینہ کمیٹی کے اراکین اورمتعلقہ اضلاع کی انتظامیہ متاثرین کی خدمت میں دن رات ایک کردیں ،متاثرین سیلاب کا ہر طرح سے مکمل خیال رکھا جائے اورانہیں بروقت تین وقت کا کھانا مہیا کیا جائے ،کسی بھی جگہ سے شکایت آئی تو سخت کارروائی ہوگی۔متاثرین کو کھانے کی فراہمی میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔وہ یہاں سول سیکرٹریٹ لاہو،ڈویژنل ہیڈ کو آرٹر ز اور 25اضلاع میں موجود کابینہ کمیٹی برائے فلڈ کے اراکین سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کررہے تھے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.