ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، طالبات بازی لے گئیں

جمعرات 30 جولائی 2015 16:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)میٹرک بورڈ کراچی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیاگیا۔سائنس اورجنرل گروپ کی پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں ۔ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات 2015کے نتائج کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین انٹر بورڈ انوار احمد زئی کے مطابق سائنس گروپ میں پہلی اور دوسری پوزیشن بالترتیب آکسفورڈ اسلامک اسکول کی طالبہ انوشہ اصغر اور منیبہ طالب جبکہ تیسری پوزیشن پروگرامر گرلز سیکنڈری اسکول کی طالبہ موزینا اعظم نے حاصل کی۔

جنرل گروپ میں پہلی پوزیشن البد رہائیر سیکنڈری سکول کی طالبہ اقصی زبیر نے جبکہ دوسری اور تیسری بالترتیب حریم صدیقی اور حافظہ کائنات ملک نے حاصل کی۔خصوصی بچوں میں تینوں پوزیشنز بالترتیب ابسا اسکول کی طالبات یسری،طوبی شاہد اور فاطمہ عباس نے حاصل کی ہیں۔پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی ان کے والدین اور اساتذہ کی مرہون منت ہے۔ملک سے نقل کلچرکا خاتمہ ضروری ہے تاکہ تعلیمی نظام مزید بہتر ہوسکے۔