پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کی مخالفت کرے گی، حکومت کا تحریک انصاف کے خلاف تحریک واپس لینے میں اتفاق رائے پیدا نہ کر سکنا کوتاہی ہے ، یہ پارلیمنٹ کے اندر کا مسئلہ ہے، پارلیمنٹ کو ہی کام کرنے دیاجائے ، میڈیا فیصلے نہ سنائے،ہم جمہوریت فرینڈلی ہیں اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، بھٹو معاہدہ کر لیتے تو پھانسی نہ چڑھتے ، بی بی بات مان لیتیں تو دبئی سے وزیراعظم بن کر واپس آ سکتی تھیں، اکثریت کی رائے ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور نہ ہوں، چھٹی منظور ہو جائے
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
جمعرات 30 جولائی 2015 19:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کی مخالفت کرے گی، حکومت کی کوتاہی ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف تحریک واپس لینے میں اتفاق رائے پیدا نہ کر سکی، یہ پارلیمنٹ کے اندر کا مسئلہ ہے، پارلیمنٹ کو ہی کام کرنے دیں، میڈیا فیصلے نہ سنائے،ہم جمہوریت فرینڈلی ہیں اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، بھٹو معاہدہ کر لیتے تو پھانسی نہ چڑھتے ، بی بی بات مان لیتیں تو دبئی سے وزیراعظم بن کر واپس آ سکتی تھیں، اکثریت کی رائے ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور نہ ہوں، چھٹی منظور ہو جائے۔
جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے آنے والی تحریک آئین کے اندر رہتے ہوئے ہر چیز کریں گے،اکثریت کی رائے ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور نہ ہوں، چھٹی منظور ہو جائے۔(جاری ہے)
خورشید شاہ نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کے اندر کا مسئلہ ہے، پارلیمنٹ کو ہی کام کرنے دیں، میڈیا فیصلے نہ سنائے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں سے بات کی گئی ہے کہ وہ اس تحریک کو واپس لے، وزیراعظم کے پاس دھرنے کے دوران جتنی بھی میٹنگز ہوئیں اور جرگہ تشکیل دیا گیا اس وقت تک ان اراکین کو پارلیمنٹ سے گئے چار ماہ ہو چکے تھے، اس وقت تو تمام جماعتوں کی خواہش تھی کہ تحریک انصاف ایوان میں واپس آئے،باہر تماشا نہ ہو۔ ایک سوال کے جواب میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ تحریک کو موخر کر کے حکومت کوئی مسئلہ کھڑا کرنا چاہتی ہے، ہاں اگر آنے والے منگل کو بھی تحریک موخر ہوتی ہے تو پھر سوچا جا سکتا ہے کہ کچھ گڑ بڑ تو نہیں، ہم نیا پنڈوڑا بکس تو نہیں کھولنا چاہتے، پی ٹی آئی کے ساتھ معاہدہ کر کے پارلیمنٹ میں واپس لائیں گے، ان کی واپسی باعزت ہونی چاہیے، خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نہ حکومت اور نہ ہی عمران خان کو بچا رہی ہے بلکہ صرف جمہوریت کو بچا رہی ہے، ہم جمہوریت فرینڈلی ہیں اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، بھٹو معاہدہ کر لیتے تو پھانسی نہ چڑھتے ، بی بی بات مان لیتیں تو دبئی سے وزیراعظم بن کر واپس آ سکتی تھیں، ہم نے جمہوریت کیلئے زندگیاں دی ہیں، ہمارا موقف ہے کہ ملک کرائسز میں ہے،ان مسئلوں پر بات کریں،تیسرے فریق میڈیا کو بھی کہتا ہوں کہ وہ بھی ملک بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔علاوہ ازیں خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کی مخالفت کرے گی، حکومت کی کوتاہی ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف تحریک واپس لینے میں اتفاق رائے پیدا نہ کر سکی،اگر تحریک آتی ہے تو حکومت کو بھی پی ٹی آئی کو ووٹ دینا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.