ٹاؤنز ایڈمنسٹریٹرز شہر میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں:ڈی سی او لاہور

جمعرات 30 جولائی 2015 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ شہر میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اور وقت کی پابندی کو چیک کریں اور خلاف ورزی کر نیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں

متعلقہ عنوان :