واشنگٹن : امید ہے کہ پاکستان امن مذاکرات میں آگے بھی مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، امریکی ترجمان دفتر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 جولائی 2015 10:52

واشنگٹن : امید ہے کہ پاکستان امن مذاکرات میں آگے بھی مثبت کردار ادا ..

واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 جولائی 2015 ء) : افغان امن مذاکرات سے متعلق عالمی فورمز نے بھی پاکستان کے ثالثی کردار کی تعریف کی ہے.واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے افغان امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ طالبان کے افغان حکومت سے امن مذاکرات ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا یہ طالبان کے لئے اچھا موقع ہے کہ وہ ملک میں امن کے ساتھ اپنی زندگیاں دوبارہ شروع کر سکیں۔

طالبان کے پاس موقع ہے کہ وہ ملک کے سیاسی نظام میں شامل ہو جائیں۔ ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ امن مذاکرات کے لئے یہ وقت مناسب ہے۔ واضح رہے کہ افغان امن مذاکرات کا دوسرا دور آج پاکستان کے شہر مری میں ہونا تھا لیکن طالبان کے امیر ملا عمر کی ہلاکت کی متضاد خبروں کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر مذاکرات کو موخر کر دیا گیا ہے.