دہشت گردی کے بارے میں ابھرتی ہوئی نئی سوچ،پاک افغان تعلقات میں نئی انقلابی فکر، آرٹیکل 247میں تاریخی ترمیم، انتخابی اصلاحات اورپاک چین اقتصادی راہداری ، جسے ”گیم چینجر“کہا جارہا ہے جیسی تمام نشانیاں یہ بتا رہی ہیں کہ پاکستان اس فیصلہ کن چوراہے پر کھڑا ہے جہاں اسے اپنی قسمت کو ازسرنو لکھنے کے لیے نئے سفر کا آغاز کرنا ہے،یہ راہداری ایسی بیلٹ ہوگی جو وسطی ایشیاء، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کو ملائے گی، ٹرکوں پر سامان کی ترسیل کی بجائے ریل کی پٹری بچھانے کے بارے میں سوچنا چاہئے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ سے سب سے زیادہ بلوچستان، فاٹا اور خیبرپختونخوامتاثر ہوئے اور تاحال ان کے نقصان کا مناسب ازالہ نہیں کیا جا سکا
سابق سفیر مسعود خان، افراسیاب خٹک،سینیٹر فرحت اللہ بابرودیگر کا پاک چین اقتصادی راہداری بارے سیمینار خطاب
جمعہ 31 جولائی 2015 14:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) شہید بھٹو فاوٴنڈیشن کے زیراہتمام پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے سیمینار خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دہشت گردی کے بارے میں ابھرتی ہوئی نئی سوچ،پاک افغان تعلقات میں نئی انقلابی فکر، آرٹیکل 247میں تاریخی ترمیم، انتخابی اصلاحات اورپاک چین اقتصادی راہداری ، جسے ”گیم چینجر“کہا جارہا ہے، جیسی تمام نشانیاں یہ بتا رہی ہیں کہ پاکستان اس فیصلہ کن چوراہے پر کھڑا ہے جہاں اسے اپنی قسمت کو ازسرنو لکھنے کے لیے ایک نئے سفر کا آغاز کرنا ہے،یہ راہداری ایسی بیلٹ ہوگی جو وسطی ایشیاء، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کو ملائے گی، ٹرکوں پر سامان کی ترسیل کی بجائے ریل کی پٹری بچھانے کے بارے میں سوچنا چاہئے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ سے سب سے زیادہ بلوچستان، فاٹا اور خیبرپختونخوامتاثر ہوئے اور تاحال ان کے نقصان کا مناسب ازالہ نہیں کیا جا سکا۔
(جاری ہے)
“انھوں نے مزید کہا کہ ان سیمیناروں کا مقصد پاکستان کے عوام کو شعور دینا ہے کیونکہ وہ ہی اس ملک کی قسمت کے اصل نگہبان ہیں۔ مسعود خان نے پاک چین اقتصادی راہداری کی داخلی و خارجی حکمت عملی کے حوالے سے سٹریٹیجک خصوصیات پر روشنی ڈالی۔انھوں نے کہا کہ” یہ راہداری ایسی بیلٹ ہوگی جو وسطی ایشیاء، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کو ملائے گی“۔
انھوں نے مختصراً ان میگا پروجیکٹس کی وضاحت کی جو اس راہداری سے وابسطہ ہیں اور ان کے دوررس اثرات بیان کئے جوبین الاقوامی سیاست کے اکھاڑے میں اکنامک کوریڈورسے منسلک ممالک کے کردار اورمقام پراثرانداز ہوں گے۔ یہ منصوبے ہمارے پیداوار اوراستعمال کے انداز کو تبدیل کر یں گے اور ایسا کرتے ہوئے یہ ہماری ترقی کے انداز کو بھی بدل دیں گے۔ انھوں نے دورہ ٴ پاکستان کے دوران مسٹرژی جن پنگ کے خیالات بار بار دہرائے کہ دونوں ممالک کے لوگوں کاآپس میں زیادہ سے زیادہ رابطہ ہونا چاہئے۔ ہمارے طلبہ، صحافیوں اورڈاکٹروں کو ایک دوسرے کے ساتھ ایکسچینج کرنے کی ضرورت ہے۔ مسعود خان نے چین میں بطور سفیر اپنے قیام کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ چین کی جامعات میں اردو سکھائی جا رہی تھی۔ ایسے اقدامات کو نہ صرف بڑھانا ضروری ہے بلکہ انھیں مزیدتیزی سے کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈاکٹر قیصر بنگالی نے شرکاء کوراہداری کے اقتصادی پہلووٴں سے آگاہ کیا۔اگرچہ انھیں راہداری سے وابسطہ صنعتوں کے بہت زیادہ تیزی سے پھیلاوٴکے تاثر پرشک تھالیکن پھر بھی ان کا خیال تھا کہ کوریڈور کے فوائد بلاشبہ کم نہیں ہیں لیکن انھیں کچھ مسائل کے ساتھ دیکھا جانا چاہئے۔انھوں نے تجویز دی کہ ٹرکوں پر سامان کی ترسیل کی بجائے ریل کی پٹری بچھانے کے بارے میں سوچنا چاہئے کیونکہ یہ زیادہ محفوظ اور سستا ذریعہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.