صدر مملکت کا پاکستان اور ماریشیز کے درمیان تجارت کو اصل صلاحیت کے مطابق لانے کی ضرورت پر زور

جمعہ 31 جولائی 2015 16:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان اور ماریشیز کے درمیان تجارت کو اس کی اصل صلاحیت کے مطابق لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وہ ماریشیز کے لیے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) رضا محمد سے گفتگو کررہے تھے جنھوں نے ان سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ افریقہ کا گیٹ وے ہونے کی حیثیت سے پاکستان ماریشیز کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے ماریشیز کے ساتھ مختلف شعبوں میں تجارت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ افریقی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ تجارت کو مزید فروغ دینے کے لیے ماریشیز کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ صدر مملکت نے کوموروس، مڈغاسکراور سے شلز کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ صدر مملکت نے میجر جنرل ریٹائرڈ رضا محمد کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کے دورہ سفارت میں پاکستان اور ماریشیز کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :