آزادی پسندی کی باتیں کرنے والے دہشت گرد ،معصوم بچوں اور خواتین کے قاتل ہیں،ـبھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کے حمایت یافتہ عناصرکے خاتمے کیلئے جنگ جاری رہے گی،حالیہ طوفانی بارشوں اورسیلاب سے متاثرہونے والوں کی امداداور بحالی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائے گا، جاں بحق افراد کے لواحقین اورجن لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچاہے،ان کی فوری مددکی جائے گی، صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی کی پریس کانفرنس
جمعہ 31 جولائی 2015 19:52
ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی نے کہاہے کہ آزادی پسندی کی باتیں کرنے والے دہشت گرد ،معصوم بچوں اور خواتین کے قاتل ہیں۔ـبھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کے حمایت یافتہعناصرکے خاتمے کیلئے جنگ جاری رہے گی،حالیہ طوفانی بارشوں اورسیلاب سے متاثرہونے والوں کی امداداور بحالی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائے گا، جاں بحق افراد کے لواحقین اورجن لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچاہے،ان کی فوری مددکی جائے گی۔
جمعہ کو ان خیالات کا اظہارانھوں نے دورہ ژوب کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کمشنرڑوب ڈویڑن فوادہاشم ربانی،ایم پی اے مفتی گلاب کاکڑ،بریگیڈیئرنویدزمان،ڈائریکٹرپی ڈی ایم اے طاہرمنیرمنہاس،ڈپٹی کمشنرڑوب نذرمحمدکھیتران ،ڈپٹی کمشنرشیرانی عظیم کاکڑاورڈی پی اوزاہدافضل بھی موجودتھے۔(جاری ہے)
صوبائی وزیرنے مزیدکہاکہ بلوچستان میں آزادی پسندوں اوردہشت گردوں کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں فورسزکوکامیابی ملی ہے۔
آواران اوردیگرشورش زدہ علاقوں میں ان دہشت گرد کمانڈروں کو ہلاک کیاگیاہے۔پاک آرمی اورایف سی کے عزم،جذبے اورقربانیوں کو سراہتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ملکی سالمیت کو نقصان پہچانے والوں کے خلاف ہم سب ایک پیج پر ہیں۔دورہ ڑوب ڈویڑن کے متعلق انھوں نے کہاکہ حالیہ طوفانی بارشوں اورسیلاب سے متاثرہونے والوں کی امداداور بحالی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائے گا۔ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اورجن لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچاہے،ان کی فوری مددکی جائے گی۔زراعت اورفصلات کے نقصانات کے ازالے کیلئے سیاسی اثررسوخ سے بالاترہوکرشفاف طریقے سے تخمینہ لگایاجائے گا۔اورصوبائی حکومت موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے ان کی مددکرے گی۔اس حوالے سے عنقریب کوئٹہ میں وزیراعلی ٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں اجلاس بلائی جائے گی۔جس میں ڈیزاسٹرسے نمٹنے کیلئے جامع پلان تشکیل دیاجائے گا۔اس سے قبل سابق سینیٹررضامحمدرضا، چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالسلیم مندوخیل،چیئرمین شیرانی سلطان شیرانی،ڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل قاضی احمدخوستی،سردارناصرخان،عبدالستارکاکڑ،بی اینڈآر،ایری گیشن،پبلک ہیلتھ ، صحت اوردیگرمحکموں کے سربراہوں نے وزیرداخلہ کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنرڑوب علی اعجاز،اسسٹنٹ کمشنرشیرانی منیرکاکڑ،چیف آف مندوخیل سردارایوب مندوخیل،کرنل اجمل کے علاوہ قبائلی وسیاسی رہنما?وں کی کثیرتعدادموجودتھی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.