عمران خان کا آئی الیون کچی بستی کو سی ڈی اے کی جانب سے طاقت کے بل پر مسمار کئے جانے پر اظہار تشویش، غریب خاندانوں کو بے سہارا چھوڑنے کی مذمت
سیکیورٹی، قبضے کے معاملات اپنی جگہ، طاقت کے استعمال سے غریب لوگوں کو گھروں، املاک سے محروم کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، عمران خان بستی میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کے امکانات تھے تو بستی اجاڑنے کی بجائے ان کی گرفتاری عمل میں لائی جاتی، بیان
جمعہ 31 جولائی 2015 21:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آئی الیون میں قائم کچی بستی کو وفاقی ترقیاتی ادارے کی جانب سے تشدد اور طاقت کے بل بوتے پر مسمار کیے جانے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غریب خاندانوں کو قدرت کے سہارے پر چھوڑ دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا اسلام آباد کی کچی آبادی میں کیا گیا یہ آپریشن واضح کرتا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی حکومت وقت گزرنے کے ساتھ ایسا سفاکانہ روپ دھار رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اور قبضے کے معاملات اپنی جگہ تاہم طاقت کے استعمال کے ذریعے غریب لوگوں کو ان کے گھروں اور املاک سے محروم کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اگر اس علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کے امکانات تھے تو حکومت پر لازم تھا کہ وہ پوری بستی اجاڑنے کی بجائے ان عناصر کی گرفتاری کا اہتمام کرتی اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لاتی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.