نہیں سمجھتا ایم کیوایم اور جے یو آئی تحریک انصاف کے خلاف اسمبلی میں تحاریک جمع کرائیں گی،خورشید شاہ

جمعہ 31 جولائی 2015 22:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ میں نہیں سمجھتاہوں کہ دونوں جماعتیں ایم کیوایم اورجمعیت علماء اسلام (ف)تحریک انصاف کے خلاف منگل کواسمبلی میں تحاریک جمع کرائیں گی۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشیدشاہ کاکہنا تھا کہ سکھربیراج اپنی مدت سے 35سال سے زائدکاعرصہ گزرچکاہے ،سندھ میں حفاظتی بندوں پرکافی کام ہواہے ،سیلاب شدیدہونے کے باوجودپریشان کن صورتحال نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمن اورایم کیوایم کی اپنی اپنی سیاست ہے ،ایم کیوایم کویہ معاملات جوڈیشل کمیشن کے قیام کے وقت اٹھاناچاہئے تھے ،میں نہیں سمجھتاہوں کہ دونوں جماعتیں تحریک انصاف کے خلاف منگل کوایوان میں تحریک جمع کریں گی۔ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ایسے حالا ت پیداہوں کہ مسلم لیگ ن کیلئے مشکلات پیداہوجائیں ۔انہوں نے کہاکہ پرامن افغانستان پرامن پاکستان کی ضمانت ہے ،افغانستان میں بدامنی پاکستان کیلئے مسائل پیداکرسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایران پرپابندیاں ہٹانے سے خطے میں خوشحال اورتجارت کوفروغ ملے گا