سائنس کالج طلبہ کی گرفتاری طلبہ اور کارکنوں کو کسی اور لائن میں ڈالنے کی سازش ہے، قاری عبدالولی فاروقی

حکومت اور انتظامیہ اپنے کئے پر نظر ثانی کرے، ان واقعات سے حالات مزید خراب ہونگے ،رہنما اہلسنت الجماعت

جمعہ 31 جولائی 2015 23:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء)اہلسنت والجماعت کے رہنماوٴں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سائنس کالج سے طلبہ کو گرفتار کرنا پرامن طلبہ اور کارکنوں کو کسی اور لائن میں ڈالنے کی سازش ہے جو ناقابل برداشت ہے حکومت اور انتظامیہ اپنے کئے پر نظر ثانی کرے ان واقعات سے حالات مزید خراب ہونگے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر قاری عبد الولی فاروقی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اہلسنت والجماعت ایک محب وطن جماعت ہے جو صرف پرامن جدوجہد پر یقین رکہتی ہے ایک سازش کے تحت ہمیں اکسایا جارہا ہے اور ہمیں کسی اور لائن میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے پر ہم ان خفیہ قوتوں کو بتا دینا چاہتے ہیں ہمیں حق نواز جھنگوی شہید  نے ایک پرامن مشن دیا تھا جس کا مقصد صرف اور صرف ناموس صحابہ  کا تحفظ ہے ہم کسی کے بہکاوے میں نہیں آنے والے اور نہ ہی اس مشن سے کسی صورت دستبردار ہونے والے ہیں انہوں نے کہا کہ دو روز قبل سائنس کالج سے اسٹوڈنٹس جماعت کے ضلعی صدر کو بلاجواز گرفتار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں حکومت اور انتظامیہ اپنے کیے پر نظر ثانی کرے ان واقعات سے حالات مزید خراب ہونگے انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف حب الوطنی کی سزا دی جارہی ہے یہ ملک ہمارے اکابرین نے قربانیاں دے کربنایا ہے اور ان کی قربانیوں کو ہم رائیگا نہیں جانے دیں گے اس ملک میں امن و امان اور تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔