عوامی نیشنل پارٹی کی قوم دوست، وسیع النظر اور روشن فکر سیا ست پشتونوں پر عیا ں ہو رہا ہے، اصغر خان اچکزئی

سیاسی رہنماوں ، قبائلی عما ئد ین کی شمو لیت پارٹی کی بر حق سیا ست ، درست موقف پر مہر ثبت ہیں، صوبائی صدر اے این پی

جمعہ 31 جولائی 2015 23:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کی قوم دوست وسیع النظر روشن فکر سیا ست پشتونوں پر عیا ں ہو رہا ہے، سیاسی رہنماوں ، قبائلی عمائدین کی شمو لیت پارٹی کی بر حق سیا ست ، درست موقف پر مہر ثبت ہیں، نئے دوستوں اور سا تھیوں کو فکر باچا خان اپنا نے پر دل کی گہراہوں سے مبارکباد پیش کر تے ہیں داد شاہ پثر واک کی شمو لیت سے عوامی نیشنل پارٹی چمن مز ید فعال اور منظم کر دار ادا کر سکے گی، ان خیالا ت کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صو بائی صد ر اصغر خان اچکزئی ، ضلع قلعہ عبدا للہ ڈسٹرکٹ کونسل چیر مین ملک عثمان اچکزئی ، داد شاہ پثر واک اور ضلعی صدر اسد خان اچکزئی نے چمن سنز لہ کار یز گلی کہول کلی اختر آبا د میں انجمن تاجر ان کے صد ر اور سیا سی جما عت کے رہنماء داد شاہ پثر واک ، انبیا ء خان عر ف خان، میاں عبد العز یز 21سیا سی و قبائلی رہنماوں اور حاجی عبد الغنی پہلو ان مر حوم کے گھر انے سے سعد اللہ، عطا ء اللہ 15افر اد سمیت سیا سی جما عت سے مستعفی اور عوامی نیشنل پارٹی میں شمولت کے مو قع پر کیا، مقر رین نے کہا کہ پشتونخو ا وطن کے مسائل و مشکلا ت کو حل کر نے کی کسی نے سنجیدہ اور بار آ ور کو ششیں نہیں کیں، پشتون ہر طر ف سے انتہائی نا مسا عد حالات کا سا منا کر رہے ہیں، کر اچی سے لیکر خیبر تک ان پر عر صہ حیا ت تنگ ہو تا جا رہا ہے، داڑ ھی ، پگڑ ی کو بنیاد بنا کر پنجاب اور سند ھ میں انہیں اذ یت نا ک صور ت حال کا سا منا ہے، اور کل اسلام آباد میں جس ناروا طر یقے سے پشتونوں کے خیموں اور گھر وں کو مسمار کیا گیا، خو اتین بچوں اور بوڑ ھوں کو تشد د کا نشانہ بنا یا گیا، وہ انتہائی قابل مذ مت فعل ہیں، جبکہ سیا سی و مذ ہبی جماعتیں وفا ق میں انہی شا و نسٹوں کے اتحا د ی ہیں، لہذ ا ہم قوم سے اپیل کر تے ہیں، کہ وہ کر دار و عمل کی بنیاد پر ان جما عتوں کا محا سبہ کریں، جنہوں نے مختلف خو شنما نعروں سے ورغلا کرپشتونوں کو دھو کہ دیا لہٰذ ا ہم دعو یٰ سے یہ کہتے ہیں، کہ پشتونوں کے قومی ، معا شی مسائل کا حل صر ف عوامی نیشنل پارٹی کی وسیع النظر قوم پر ست وطن دوست جمہوری سیا ست میں پنہاں ہیں، اجتما ع سے گل باران افغان ، نصیب اللہ ، صا د ق صد ا ، عبد الخا لق حقمل ، صا د ق نا راض ، سیف اللہ لالئی ماما ، حاجی نعمت ، عز یز میاں، اور دیگر نے بھی خطا ب کیا، بعد ازاں قا ئد ین کے اعز از میں عصر انہ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :