کوئٹہ، ریڈیو پاکستان کے پروڈیوسر سہیل جعفر کے بھانجے پروفیسر دانیال تریر قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

جمعہ 31 جولائی 2015 23:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) معروف شاعر سعید گوہر مرحوم کے بیٹے محمد بلال کے بھائی پروفیسر محمود ایاز اور پروفیسر رب نواز مائل کے بھتیجے ریڈیو پاکستان کے پروڈیوسر سہیل جعفر کے بھانجے اور حاجی محمد یوسف خان پروجیکٹ ڈائریکٹر یونیورسٹی لورالائی کے داماد ڈاکٹرعثمان اور ڈاکٹر سلیمان کے بہنوئی بلوچستان کے معروف نوجوان شاعر نقاد جامعہ بلوچستان میں اردو کے پروفیسر دانیال تریر 31 جولائی کی رات قضائے الٰہی کے انتقال فرماگئے ان کی تعزیت اور فاتحہ خوانی ان کے گھر واقع کلی گشکوری کوئٹہ میں ہورہی ہے ۔