مشہور مزاحیہ پروگرام حسب حال کے میزبان جنید سلیم کےبھائی کے قتل کی تفصیلات سامنے آگئیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 31 جولائی 2015 23:07

مشہور  مزاحیہ پروگرام حسب حال کے میزبان جنید سلیم کےبھائی کے قتل کی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31جولائی 2015 ء) مشہور مزاحیہ پروگرام حسب حال کے میزبان جنید سلیم کے بھائی کے قتل کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے مشہور مزاحیہ پروگرام حسب حال کے میزبان جنید سلیم کے بڑےبھائی کے قتل کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ جنید سلیم کےبھائی کے قتل کی تفصیلات پروگرام حسب حال کے ہی دوسرے میزبان سہیل احمد نے پروگرام کے دوران بتائیں۔

سہیل احمد نے بتایا کہ جنید سلیم کے بڑے بھائی ہارون سلیم کو کراچی میں 2 موبائل فون چوروں کی جانب سے قتل کیا گیا۔ ہارون سلیم سڑک پر کھڑے فون پر بات کررہے تھے جب 2 افراد ان کے پاس آئے اور ان پر پستول تانتے ہوئے فون ان ک حوالے کرنے کا کہا تاہم ہارون سلیم کے انکار پر موبائل چوروں کی جانب سے ان پر فائر کر کے انہیں شدید زخمی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

زخمی ہوجانے کے باجود ہارون سلیم نے ہمت نہ ہاری اور چوروں کے سامنے مزاحمت کی تاہم ڈاکوَں کی جانب سے دوسرا فائر جان لیوا ثابت ہوا اور وہ زندگی کی بازی ہار بیٹھے۔

اس موقع پر پروگرام میں موجود جنید سلیم جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور آبدیدہ ہوگئے۔اس موقع پر جنید سلیم کا کہنا تھا کہ یہ واقع حکمرانوں کی انکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ حکمرانوں کو عام آدمی کی جان کا تحفظ ہر صورت کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :