رابطہ کمیٹی کی کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت

ہفتہ 1 اگست 2015 21:33

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شہر کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے کارکنان کی بلا جواز گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ روزایم کیوایم لیبر ڈویثر ن صدر پوسٹ آفس یونٹ کمیٹی کے رکن سمیت ملیر ،گلستان جوہر اور گلبہار ناظم آباد سکیڑ کے سات کارکنان کو بلا جواز گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رات گئے ایم کیوایم ملیر سیکٹر یونٹ 98کے کارکنان طاہر احمد خان ولد ظہور احمد خان اور سلیمان خان ولد عبدالحفیظ کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیاگیا۔ جبکہ گلبہار ناظم آباد سیکٹر یونٹ 185کے کارکن شعیب الدین ولد شمس الدین کو کرائم برانچ کے اہلکاروں نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ، اسی طرح رینجر ز نے صدر پوسٹ آفس پر چھاپہ مارکر وہاں سے ایم کیویم لیبر ڈویثرن کی یونٹ کمیٹی کے رکن ریحان شبیر ولد سید شبیر حسین ،افسار ولد مختاراور مشرف کو گرفتار کرلیا،اس وقت یہ کارکنان دفتری کام میں مصروف تھے اسی طرح ایم کیوایم گلستان جوہر یونٹ Dکے کارکن عامر علی ولد عاشق علی سوسائٹی نورانی کباب کے قریب موٹر میکنک شاپ پر اپنی موٹر سائیکل ٹھیک کروارہے تھے کہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے انہیں گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کے رہنماؤں ،ذمہ داروں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی اور بلا جواز گرفتاریاں اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں صرف ایم کیوایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے،ایم کیوایم کے کارکنوں اور ذمہ داروں کو گرفتار کر کے لاپتہ کیا جارہا ہے ،اس طرح آئین وقانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں

متعلقہ عنوان :