پاک ، بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات رواں ماہ کے آخر میں ہوگی،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ہفتہ 1 اگست 2015 21:51

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی اگست کے آخر میں ملاقات ہوگی جس میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تنا زعات کو ختم کر نے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بھارتی میڈ یا کے مطابق پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز 23اور 24اگست کو نئی دہلی جائیں گے جہاں وہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان اور بھارت کے حکام اس ملاقات کے لیے وقت کا تعین کر رہے ہیں۔بھارت کی طرف سے اس کے لئے 23 اور 24 اگست کی تاریخ تجویز کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :