گوجرانوالہ: کار ٹرین انجن کی زد میں آنے سے 4افراد جاں بحق، 2زخمی
پیر 3 اگست 2015 12:57
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء)گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں پھاٹک عبور کرتے ہوئے کار ٹرین انجن کی زد میں آگئی۔ حادثے میں 3کار سوار اور پھاٹک کا چوکیدار جاں بحق، جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق 5افراد زیغم، ارسلان، عامر، عمران اور غلام دستگیر سیالکوٹ سے لاہور ایئرپورٹ جارہے تھے۔
(جاری ہے)
اس دوران کامونکی دیوان روڈ پر واقع ریلوے پھاٹک بند ہونے کے باوجود کار پھاٹک توڑتے ہوئے ریلوے ٹریک پر جا پہنچی، جہاں وہ ٹرین کے انجن کی زد میں آگئی، جس سے عمران، عامر اور غلام دستگیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔
حادثے میں 2افراد زیغم اور ارسلان زخمی بھی ہوئے، جبکہ کار کی ٹکر سے پھاٹک کا چوکیدار بھی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لیے اور لاشوں کو پوسٹ ماٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، کار میں سوار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، جو ڈسکہ کے گاوں بندے کوٹ کے رہائشی تھے۔مزید اہم خبریں
-
'اگر میں ہوتا تو کرتار پور کو پاکستان سے چھین لیتا'، مودی
-
جارجیا کے 'فارن ایجنٹ' بل سے امریکہ ناراض کیوں ہے؟
-
پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر کارروائی کا فیصلہ سی ڈی اے کا اپنا تھا،اعظم نذیر تارڑ
-
پاکستان کے ساتھ جامع اقتصادی پالیسی واصلاحاتی پروگرام پر سٹاف لیول معاہدہ تک پہنچنے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، آئی ایم ایف
-
اے این ایف کی کارروائی،کارگو کے ذریعے بیرون ملک بھاری مقدار میں آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری
-
ایران کےاسلامی انقلاب کے قائد آیت اللہ خمینی کا بھارتی کنکشن
-
تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کو سیل کرنے کے دوران مزاحمت پر انسداد دہشتگردی کا مقدمہ درج
-
پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کا چترال کا سفر کرنے والے سیاحوں کو ہوٹل قیام پر 20 فیصد رعایت کی پیشکش
-
کراچی کے عوام کیلئے بری خبر،کے الیکڑک کی10روپے69 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست
-
آپ طاقت کے زور پر سیاست نہیں کرسکتے،شبلی فراز
-
اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ پر قاتلانہ حملہ، 6 گولیاں لگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.