پنجگور ‘ ایف ڈبلیو او کی گاڑی کو حادثہ ‘3اہلکار جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے

پیر 3 اگست 2015 14:07

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) پنجگور کے قریب سرکاری تعمیراتی ادارے ایف ڈبلیو او کی گاڑی الٹ گئی، حادثہ میں3 اہلکار جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو کے قریب سرکاری تعمیراتی ادارے فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن کی گاڑی ٹائر بلاسٹ ہونے کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3اہلکار جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا -

متعلقہ عنوان :