سی ڈی اے نے آئی الیون کچی آبادی کو خالی کرانے کے بعد ترقیاتی کام شروع کر دیا ، پلاٹنگ کا کام جلد مکمل کر کے قبضہ الاٹیوں کو دیا جائے گا
پیر 3 اگست 2015 14:59
اسلام آباد ۔ 3 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے آئی الیون کچی آبادی کو خالی کرانے کے بعد وہاں ترقیاتی کام شروع کر دیا ہے اور پلاٹنگ کے کام کو جلد مکمل کر کے قبضہ الاٹیوں کو دیا جائے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر اب تک دارالحکومت میں پانچ کچی آبادیوں کو مسمار کیا گیا ہے اور غیر قانونی کچی آبادیوں کے خاتمے تک دارالحکومت میں آپریشن جاری رہے گا۔
سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال تنولی نے پیر کو ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء“ کو بتایا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر سیکٹر آئی الیون میں واقع کچی آبادی کے خلاف چار روز میں آپریشن مکمل کر کے کچی آبادی کے تمام اسٹیٹ ونگز کو ہدایت کی ہے کہ اس سیکٹر کے الاٹیوں کو ان کے پلاٹوں کا قبضہ دینے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں کیونکہ الاٹیوں کو گزشتہ کئی سالوں سے پلاٹس کے قبضے کے حصول کے لئے مشکلات کا سامنا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.