بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تبائی مچا دی، 100سے زائد افراد ہلاک،80 لاکھ متاثر

پیر 3 اگست 2015 15:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء)بھارت کی کئی ریاستوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی،ریاست گجرات،راجستھان،اڑیسہ،ہماچل پردیش اورمغربی بنگال میں شدید بارشوں کے سبب 100سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں میں حالیہ بارشوں کے بعد سیلاب نے تبائی مچادی ہے ۔

(جاری ہے)

گجرات،راجستھان،مغربی بنگال ،اڑیسہ اور ہماچل پردیش میں بارشوں کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے پھنسے ہوئے لوگوں نکالنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں ،ان پانچ ریاستوں میں بارش کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں 100 افراد جان سے چلے گئے اور 80 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے۔دوسری جانب حکام نے متاثرین کیلئے محفوظ مقام پر عارضی پناہ گاہیں قائم کر دی ہیں۔