کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام اسکول 11 اگست سے کھلیں گے

پیر 3 اگست 2015 16:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء)کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام نجی اور سرکاری اسکول 11 اگست سے ہی کھلیں گے ۔پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت کا فیصلہ تسلیم کر لیا، بچوں اور والدین کی پریشانی ختم ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے پیر سے اسکول نہ کھولنے کااعلان کر دیا۔ اب تمام اسکول 11 اگست کو ہی کھولے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے تمام اسکول11اگست کو کھولنے کا نوٹی فیکیشن جاری ہوا تو پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی جانب سے فیصلے کی مخالفت کی گئی، لیکن بالا ٓخرپیر کو چیئرمین پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن مان گئے اور حکومتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا تمام اسکول بندرہیں گے اور تمام پرائیویٹ اسکول اب 11 اگست کو ہی کھولے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کوحکومتی فیصلے پرعمل کیلئے کمشنرکراچی نے راضی کیا۔