فاٹا میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری کے مترادف ہے ‘میاں زاہد حسین
عارضی طور پر بے گھر ہونے والوں کو نئی زندگی ملی ہے ‘ بیان
پیر 3 اگست 2015 16:26
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے فاٹا کی تعمیر نو اور عارضی طور پربے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے فوج قابل تعریف کردار ادا کر رہی ہے۔فوج کی قربانیوں اور ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے سبب فاٹا میں صورتحال اس حد تک بدل گئی ہے کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار وہاں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جن افراد نے ابتداء میں فاٹا میں سرمایہ کاری کی وہ فائدے میں رہینگے۔ وزیر اعظم نواز شریف اس سلسلہ میں قابل قدر اقدامات کر رہے ہیں جبکہ بین الاقوامی ڈونرز کو بھی اپنی توجہ بڑھانی ہو گی کیونکہ فاٹا میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری کے مترادف ہے جس سے پاکستان کے علاوہ اس خطے اور ساری دنیا کا امن وابستہ ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.