پنجاب بار کونسل کی ہیومن رائٹس کمیٹی کا اجلاس

پیر 3 اگست 2015 20:51

لاہور ۔3 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) پنجاب بار کونسل کی ہیومن رائٹس کمیٹی کا اجلاس ہارون ارشاد جنجوعہ چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں محمد خالد بزدار، عظمت علی بخاری، غلام مصطفی جونی اور ملک سرود ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حالیہ سلاب سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سلاب کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ متاثرین کی فی الفور مالی امداد اور بحالی کے اقدامات کو تیز تر کیا جائے۔اجلاس میں مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر سیلاب کی صورتحال کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ڈیم بنائے تاکہ مستقبل میں اسی قدرتی آفات سے موٴثر طور پر نمٹا جائے۔

متعلقہ عنوان :