`تعلیمی بورڈ بنوں، ایف اے ،ایف ایس سی نتائج میں طالبات نے میدان مار لیا

فائزہ شریف 999نمبرات سے پہلی ،مہین شہاب 997نمبرات سے دوسری جبکہ مدیحہ سعید نے 985نمبرات لیکر تیسر ی پوزیشن حاصل کی`

پیر 3 اگست 2015 22:51

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) تعلیمی بورڈ بنوں ایف اے ،ایف ایس سی نتائج میں طالبات نے میدان مار لیا فائزہ شریف 999نمبرات سے پہلی ،مہین شہاب 997نمبرات سے دوسری جبکہ مدیحہ سعید نے 985نمبرات لیکر تیسر ی پوزیشن حاصل کی مجموعی طور پر فرسٹ ایئر کا نتیجہ 66.83 اور سیکنڈ ایئر کا نتیجہ 77.16فیصد رہا بنوں بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکشن نے ایف اے ، ایف ایس سی 2015کے نتائیج کا اعلان کر دیا ۔

پہلی پوزیشنوں والے کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیاگورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2بنوں نے 16پوزیشنوں کے ساتھ اپنی برتری برقرار رکھی انجینئر نگ میں بھی تینو ں پوزیشنیں ڈگری کالج نمبر 2نے حاصل کیں بنوں بورڈ اف انٹر میڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن بنوں کے کنٹرولر امتخانات حیدر زمان وزیر نے ایف اے ، ایف ایس سی کے نتائیج کا اعلان کر دیا ہے گذشتہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کہ گیارویں جماعت میڈیکل گروپ میں کل 3466طلبات اور طالبات نے امتخان دیا جن میں سے 2628کامیاب قرار پائے اور اس کا نتیجہ 75.82فیصد رہا اسی طرح انجینئرنگ گروپ میں2051طلبہ و طالبات شریک ہوئے جن میں 1530امیدوار کامیاب قرار پائے نتیجہ 74.60 فیصد رہا جنرل سائینس گروپ میں کل 315طلبہ و طالبات شریک ہوئے جس میں 192کامیاب قرار پائے اور نتیجہ 60.95فیصد رہا ارٹس گروپ میں کل 6668طلبہ و طالبات شریک ہوئے جس میں4004کامیاب قرار پائے گئے اور نتیجہ 60.05رہا ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر سائنس اور ارٹس گروپ میں کل 21500طلبہ و طالبات شریک ہوئے جن میں 8354کامیاب قرار پائے گئے مجموعی نتیجہ 66.83فیصد رہا گزٹ نوٹیفیکیشن کے مطابق بارویں جماعت میڈیکل گروپ میں3495طلبہ و طالبات شریک ہوئے جن میں 2959کامیاب قرار پائے نتیجہ 84.66فیصد رہا انجنئیرنگ گروپ میں 2411طلبہ و طالبات شریک ہوئے جس میں 1935کامیاب قرار پائے اور نتیجہ80.26رہا جنرل سائنس گروپ میں 465طلبہ و طالبات شریک ہوئے جس میں 325 کامیاب ہوئے نتیجہ 69.89رہا ارٹس گروپ میں 8155طلبہ و طالبات شریک ہوئے جس میں 5989کامیاب ہوئے اور نتیجہ 73.44رہا مجموعی طور پر سائنس اور ارٹس گروپ میں کل 14526طلبہ و طالبات شریک ہوئے جن میں 11208کامیاب قرار پائے نتیجہ 77.16فیصد رہا امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں پہلی تین پوزیشن طالبات نے حاصل کیں فائزہ شریف گرلز انٹر کالج بنوں نے 999لے کر پہلی پوزیشن، مہین شہاب گرلز انٹر کالج نے997نمبر لیکردوسری جبکہ مدیحہ سعید گرلز ہائر سکنڈری سکول کوٹکہ دلاور خان نے 985نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی انجنئیر نگ گروپ میں ثاقب اللہ خان گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2نے 970حاص`ل کر کے پہلی ، عنایت اللہ ڈاگری کالج نمبر2نے 964نمبر لے کر دوسری ،مصباح اللہ ڈگری کالج نمبر ۲نے بھی 964نمبر کلے ساتھ دوسری جبکہسعید الرحمان ڈگری کالج نمبر2بنوں نے957نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح ارٹس گروپ میں نازیہ شاہد نے890نمبر لے کر پہلی، مفتاح الدین نے 889نمبر لے کر دوسری جبکہ نادیہ پروین نے884نمبر لے کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر ۲ بنوں نے سابقہ برتری کو برقرار رکھتے ہوئے ٹا پ 20پوزیشنوں میں 16پوزیشن حاصل کئے اسی کالج نے پچھلی امتخان میں بھی 17 پوزیشن حاصل کئے تھے `

متعلقہ عنوان :