` ایچی سن کالج لاہورکے پرنسپل کو دوبارہ تعینات کیا جائے، محسن عزیز

پرنسپل پربااثرشخصیات کے دباوٴکی وجہ سے پیداہونے والی صورتحال کے بعداستعفٰی دینے پرمجبورکیاگیاہے`

پیر 3 اگست 2015 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرمحسن عزیزنے ایچی سن کالج لاہورکے پرنسپل کی دوبارہ تعیناتی کامطالبہ کردیاہے ،سینٹ میں عوامی نوعیت کے مسائل پربات کرتے ہوئے سینیٹرمحسن عزیزنے کہاکہ ایچی سن کالج کے پرنسپل پربااثرشخصیات کے دباوٴکی وجہ سے پیداہونے والی صورتحال کے بعداستعفٰی دینے پرمجبورکیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں اشرافیہ طبقہ تعلیم سمیت ہرمعاملے میں اپنی اہمیت جتاتاہے ،اوریہ افسوسناک واقع ہے اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس واقعے سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے اورسوشل میڈیانے بھی واقعے کوپوری دنیامیں پھیلادیاہے ۔انہوں نے کہاکہ سینٹ کی جانب سے اس واقع کانوٹس لینابہت ضروری ہے کیونکہ ایک ایمانداراورباصلاحیت ماہرتعلیم کے ساتھ زیادتی کی گئی انہوں نے ایچی سن کالج کے پرنسپل کی دوبارہ بحالی کے سلسلے میں چیئرمین سینٹ سے اپناکرداراداکرنے کامطالبہ کیاہے