اسلام آباد : پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر مشاورت کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس تاحال شروع نہ ہو سکا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اگست 2015 11:56

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 اگست 2015 ء) : پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر ایم کیو ایم کا تین رکنی وفد اور مولانا فضل الرحمان اسپیکر کے چیمبر میں موجود ہیں جہاں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) کو تحریک انصاف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لینے پر قائل کر رہے ہیں.

(جاری ہے)

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مشاورت کے لیے مزید ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی ہے تاہم ایم کیو ایم نے قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کرنے کا فیصبہ کیا ہے.

ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک پر مشاورت کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس تاحال شروع نہیں ہو سکا. قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 10 بجے شروع ہونا تھا. واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی کا ساتھ دوں گا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایوان میں رہنا چاہئیے اور ملکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے.