سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے اساتذہ تنظیم ساؤٹا کا اجلاس

منگل 4 اگست 2015 15:10

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے اساتذہ تنظیم ساؤٹا کا اجلاس صدر پروفیسر نعمت اللہ لغاری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر غیاث الدین شاہ، محمد امین سومرو، ڈاکٹر منظور ابڑو، ڈاکٹر کاشف سہتو، ڈاکٹر معشوق ٹالپور، بھائی خان سمیت اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ طور پر حکومت کی جانب سے سندھ بھر کی جامعات میں رجسٹرار اور کنٹرولر کی براہ راست تقرری کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ اس تقرری کے اعلان سے سند ھ بھر کے جامعات میں بے چینی پائی جاتی ہی اور جامعات کی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے۔ ساوٹا کے صدر پروفیسر نعمت اللہ لغاری نے مطالبہ کیا کہ سندھ کی جامعات میں رجسٹرار اور کنٹرولر کیلئے پرانے ایکٹ کے تحت سنڈیکیٹ کی منظوری سے مقرر کیا جائے بصورت سندھ بھر کی جامعات کے اساتذہ 5 اگست کو بلیک ڈے منائیں گے اور 12 اگست کو سندھ چیپٹر کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے احتجاج کریں گے۔ ‘