سپیکر ایاز صادق سے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی الگ الگ ملاقاتیں،مشترکہ اجلاس
منگل 4 اگست 2015 15:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، جے یوآئی کے اکرم درانی ،پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی اور ایم کیو ایم کے خورشید گوڈیل نے الگ الگ ملاقاتیں اور چیمبر میں مشترکہ اجلاس ہواجس میں تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،سپیکر ایاز صادق نے ڈی سیٹ کے حوالے سے ایم کیو ایم اور جے یو آئی کو منانے کی کوششیں کیں تاہم جے یو آئی اور ایم کیو ایم نے تحریک پر رائے شماری کو موخر کرتے ہوئے مشاورت کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روزقومی اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا،اجلاس سے قبل جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی نے سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی ہے اور تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ،سپیکر ایاز صادق جے یو آئی کے رہنما کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے تحریک واپس لینے پر قائل کرتے رہے تاہم اکرم درانی نے پارٹی مشاورت کے لئے مزید ایک ہفتے کی مہلت مانگی ہے ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن خورشید شاہ ، تحریک انصاف کے شاہ محمود اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے سپیکر ایاز صادق سے ان کے چیمبر میں الگ الگ ملاقاتیں کیں اور تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے تحریک پر طویل مشاورت کی ،ان ملاقاتوں کے بعدسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں خورشید شاہ، جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ،اکرم درانی ، ن لیگ کی انوشہ رحمن، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور ایم کیو ایم کے خورشیدگوڈیل سمیت دیگر رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس ہوا،اجلاس میں سپیکر ایاز صادق نے جے یو آئی اور ایم کیو ایم کو تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے تحریک واپس لینے پر قائل کرتے رہےتاہم اجلاس کے دوران ایم کیو ایم اپنے موقف پر ڈٹی رہی ان کا موقف تھا کہ تحریک انصاف کے خلاف تحریک کسی صورت واپس نہیں لی جائے گی،ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے تحریک واپس لینے کا کہہ رہے ہیں،تحریک انصاف کے ارکان 40 دن تک ایوان سے غائب رہے جو غیر آئینی ہے،40 دن تک غیر حاضر رہنا آئینی ہے تو تحریک واپس لیتے ہیں،یہ ایک آئینی مسئلہ ہے اس مسئلے کو آئینی طور پر ہی حل کیا جاسکتا ہے،فاروق ستار نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان سے صرف اتنا پوچھا جائے کہ کہ وہ پارلیمنٹ میں کیوں نہیں آئے کوئی وجہ تو بتائی جائے ،انہوں نے سپیکر ایاز صادق کو تجویز پیش کی کہ ایوان میں ایک آئینی ترمیم لائی جا ئے تا کہ اس مسئلے کوحل کیا جا سکے اور ایوان میں تحریک پر رائے شماری 2 دن کیلئے موخر کی جائے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.