وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی ملاقات ، چوہدری نثا ر نے پاکستان کی طرف سے الطاف حسین کے خلاف ریفرنس برطانیہ کو بھجوانے کے فیصلے سے آگاہ کیا، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مثالی ہیں ، ان کو مزید وسعت اور تقویت دی جائے گی،وزیر داخلہ ، پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، برطانوی ہائی کمشنر
منگل 4 اگست 2015 17:30
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اسلام آباد میں متعین برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی طرف سے مسلح افواج پر تنقید ، بھارت اور نیٹو سے مدد طلب کرنے کے متنازعہ بیانات پر وزیر داخلہ نے پاکستان کی طرف سے برطانوی حکومت کو ریفرنس بھجوانے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو پنجاب ہاؤس میں وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے اہم ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ، خطے کی صورتحال اور دونوں ممالک کے مابین دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال ہوا ، برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔(جاری ہے)
و زیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مثالی ہیں ، ان کو مزید وسعت اور تقویت دی جائے گی ۔
دریں اثناء باخبر ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں الطاف حسین کے حالیہ بیانات کا معاملہ زیر بحث آیا جس میں انہوں نے پاک فوج کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی تھی اور بھارت اور نیٹو سے مدد مانگی ہے ۔ وزیر داخلہ نے ان بیانات پر برطانوی حکومت کو ریفرنس بھجوانے کے فیصلے سے ہائی کمشنر کو آگاہ کیا ، ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ہونیوالی پیش رفت کا معاملہ بھی زیر غور آیا اور وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان برطانوی حکومت سے عمران فاروق قتل کیس میں اپنا تعاون جاری رکھے گامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
عمران خان سمیت کسی سے رابطہ نہیں‘ 2 ماہ میں سیاست اپنا رنگ دکھائے گی، شیخ رشید
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.