ایوان بالا میں تجارت کے حوالے سے چار بلوں کی اتفاق رائے سے منظوری پر وفاقی وزیر تجارت
انجینئر خرم دستگیر خان نے ارکان کا شکریہ ادا کیا ان بلوں کی منظوری سے پاکستان کے تجارتی مفادات کا تحفظ ممکن ہو سکے گا،وفاقی وزیر تجارت
منگل 4 اگست 2015 22:05
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے بلوں کی اتفاق رائے سے منظوری پر سینیٹ کے تمام ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بلوں کی منظوری سے پاکستان کے تجارتی مفادات کا تحفظ ممکن ہو سکے گا۔ منگل کو ایوان بالا میں تجارت کے حوالے سے چار بلوں کی منظوری پر وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ تمام تکنیکی بل ہیں، سینیٹ کے ارکان نے عوامی نمائندہ ہونے کا حق ادا کیا ہے۔ کمیٹی میں ان بلوں پر تفصیلی بحث ہوئی ہے، کمیٹی کے ارکان کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے بہت محنت سے کام کیا ہے۔ 21 ویں صدی میں جو تحفظ تجارت کے حوالے سے درکار ہے بلوں کی منظوری کے ذریعے وہ فراہم کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ اور وزیراعظم بھی ان بلوں کی منظوری پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
ان بلوں کی منظوری سے تجارتی مفادات کا قانونی تحفظ ممکن ہو سکے گا۔ 25 سال کے بعد تجارت دفاع کے بل کو بہتر کیا گیا ہے۔ سحر کامران نے اوفا، روس میں وزیراعظم پاکستان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ منعقدہ حالیہ ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کشمیر تنازعہ کا ذکر نہ ہونے اور بھارتی خفیہ سرگرمیوں سے متعلق عوامی اہمیت کے معاملے پر مشیر وزیراعظم برائے خارجہ امور کی توجہ مبذول کرانے کے لئے توجہ مبذول کرانے کا نوٹس پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ ”را“ دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر معاملات اٹھائے جائیں۔ بنگلہ دیش میں بھارتی وزیراعظم نے بھارتی دہشت گردی کا اعتراف کیا، خطے میں امن کا راستہ صرف کشمیر سے نکلتا ہے۔ وزیر تجارت خرم دستگیر نے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بھارت سمیت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کی نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ تمام دیرینہ حل طلب معاملات حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، ان میں کشمیر کا مسئلہ بھی شامل ہے۔ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔ وزیراعظم اور مودی کی ملاقات کسی باقاعدہ مذاکرات کا آغاز نہیں، وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں گزشتہ سال اپنی تقریر میں کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اپنے ساتھ کئے گئے وعدے پورا ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر مسئلہ کشمیر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان اس مقصد کے لئے بات چیت کرنے پر تیار ہے اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بات کی اور عالمی فورم پر بھرپور طریقے سے یہ معاملہ اٹھایا۔ وزیراعظم اور پاکستان کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی اور متعلقہ فورم پر اٹھائیں گے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
-
حقیقت میں آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ،زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، شہباز شریف
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
سپیکرقومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حمزہ شہباز شریف
-
امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.