3برس میں صاف پانی پراجیکٹ پر اربوں روپے خرچ کئے جائینگے‘شہبازشریف
مرحلہ وار پروگرام کے تحت صاف پانی پراجیکٹ کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلایا جائے گا مقرر کردہ مدت کے اندر منصوبے کے امور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،تاخیر برداشت نہیں کرونگا وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس،صاف پانی پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
منگل 4 اگست 2015 22:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب صاف پانی پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی پراجیکٹ کا تعلق براہ راست عوام کی صحت سے جڑا ہوا ہے اور اس انتہائی اہمیت کے حامل منصوبے کو تیزرفتاری سے آگے بڑھانا ہے تاکہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوسکے کیونکہ پینے کا صاف ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور پنجاب حکومت صاف پانی پراجیکٹ کے ذریعے شہریوں کو یہ حق دے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ 3 برس کے دوران صاف پانی پراجیکٹ کے بڑے منصوبے پر اربوں روپے خرچ کئے جائیں گے اور مرحلہ وار پروگرام کے تحت صاف پانی پراجیکٹ کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلایا جائے گا۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مقرر کردہ مدت کے اندر منصوبے کے امور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اورمیں کسی بھی صورت منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ہاؤسنگ صاف پانی پراجیکٹ پر پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیں اورپنجاب صاف پانی کمپنی کوبھی ازخوداقدامات اٹھا کرفیصلے کرنے چاہئیں۔صوبائی وزیرہاؤسنگ تنویر اسلم ملک، صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز ہاؤسنگ، قانون، خزانہ، اطلاعات، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب صاف پانی کمپنی کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.